اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ حملہ: این آئی اے کی تحقیقات شروع - این آئی اے کی تحقیقات شروع

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رواں ماہ 17 تاریخ کو ہوئے بارودی دھماکے کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئے اے) نے تحقیقات شروع کی ہے۔

nia

By

Published : Jun 20, 2019, 1:54 PM IST


گذشتہ دو روز کے دوران اجنسی نے جائے وقوع کا دو بار دورہ کیا اور یہاں سے جانچ کے نمونے لیے۔

متعلقہ ویڈیو

ابتدائی تحقیقات میں ظاہر ہوا ہے کہ حملہ کے لیے ایک گاڑی کو استعمال میں لایا گیا ہے اور اسی میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو پلوامہ میں شام گئے ایک فوجی گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا تھا۔

اس حملہ میں 20 فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو نے بعد میں دم توڑ دیا۔

پلوامہ میں رواں برس یہ دوسرا خودکش حملہ ہے۔ اس سے قبل فروری میں لیتی پورہ میں خود کش حملہ ہوا تھا جس میں چالیس سے زائد سی آرپی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details