پلوامہ: وادی کی متعدد جگہوں پر قومی تحقیقاتی کی جانب سے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ چھاپے مار کارروائیاں عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے گھر پر انجام دی جا رہی ہیں۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیر کو وادیٔ کشمیر میں متعدد چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح این آئی اے کی ٹیم، پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے کشمیر کے متعدد مقامات پر تلاشی لے رہی ہے جن میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیان ضلع شامل ہیں۔ وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں مدثر احمد میر ولد غلام محمد میر کے گھر بھی تلاش لی گئی جب کہ سیھترگنڈ کاکاپورہ میں غلام محمد گنائی ولد محمد اکبر گنائی کے گھر بھی چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی جب کہ غلام محمد گنائی کا بیٹا عمر احمد گنائی کو ایک روز قبل پی ایس اے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال کی گئی جب کہ دیگر ضروری چیزوں کی جانچ بھی کی گئی۔
قبل ازیں خبر کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی پیر کی صبح وادی کشمیر میں متعدد جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح این آئی اے کی ٹیم پولس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے کشمیر کے متعدد مقامات پر تلاشی لے رہی ہے جن میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیان ضلع شامل ہیں وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔