جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چندیگام، لاسی پورہ، باروبنڈنہ علاقوں میں اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے آج صبح چھاپے مارے۔ اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اس کارروائی کو انجام دیا۔ ضلع پلوامہ کے چندگام علاقے میں جنید احمد میر ولد منظور احمد میر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جنید احمد میر ایک موبائل دوکاندار ہے۔ وہیں ضلع کے لاسی پورہ میں عابد نظیر میر ولد نظیر احمد میر کے یہاں بھی چھاپے مارے گئے۔ یہ بھی موبائل دوکاندار ہے۔ SIA Raids In Pulwama
SIA Raids Multiple Locations In Pulwama: پلوامہ میں متعدد مقامات پر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کے چھاپے
اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے آج صبح ضلع پلوامہ کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے۔ SIA Raids At Multiple Locations In Pulwama
ضلع کے باروبنڈنہ علاقے میں گلزار احمد گنائی ولد ولی محمد گنائی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق گلزار احمد بھی پہلے موبائل فون کی خرید وفروخت کرتا تھا اور بعد میں اس نے کام چھوڑ کر رنگ سازی کا کام شروع کیا۔ اس وقت گلزار احمد منشیات فروشی کے کیس میں زیر حراست ہے۔ تاہم بتایا جارہا ہے کہ 'یہ چھاپہ مار کارروائیاں سم کارڈز کی خرید وفروخت کے حوالے سے انجام دی جارہی ہیں۔ لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
وہیں ضلع کولگام میں مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ ایس آئی اے نے گھنٹہ گھر کے قریب مدثر احمد کے دُکان پر چھاپہ مارا اور چولگام میں موبائل فون اور سم کارڈ کی فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کی رہائش گاہوں اور دکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ریاستی تحقیقاتی اجنسی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ SIA raids in kulgam