اردو

urdu

ETV Bharat / state

Proclamation orders against Active Militants این آئی اے کورٹ نے چارسرگرم جنگجوؤں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا - جموں وکشمیر میں عسکریت پسندانہ کارروائیاں

پلوامہ کی این آئی اے کورٹ نے مختلف عسکریت پنسدانہ سرگرمیوں میں ملوث پلوامہ کے چار عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا۔ کورٹ نے عسکریت پسندوں کو 10 اکتوبر سے تک یا اس سے پہلے عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس اسٹیشن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے۔

nia-court-issues-proclamation-orders-against-two-active-militants-in-pulwama
این آئی اے کورٹ نے چارسرگرم جنگجوؤں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 10:36 PM IST

پلوامہ: پلوامہ کی این آئی اے عدالت نے چار سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82 کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کورٹ پلوامہ نے چار سرگرم عسکریت پسند اویس فیروز میر ولد فیروز احمد میر ساکن فرستہ بل پانپور ، گوہر منظور وانی ولد منظور احمد وانی ساکن ہردہ میر ترال ، مبشر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن سعید آباد ترال اور فیروز احمد گنائی ولد غلام نبی گنائی عرف نبیر گنائی ساکن نور پورہ جو مختلف عسکریت پنسدانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا۔

مذکورہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبرات 42/2018,119/2022,4/2018,36/2023اور یو اے پی اے کے تحت مختلف پولیس تھانوں میں کیس درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اعلانیہ حکم جاری کرنے سے قبل معزز عدالت نے پہلے ہی ان عسکریت پسنودں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کی ہے۔

Killings in Kashmir : عسکری کارروائیوں کے دوران اگست میں 11افراد ہلاک

انہوں نے مزید کہاکہ متعلقہ پولیس نے ان کے آبائی علاقوں اور اہم جگہوں پر اعلانیہ چسپاں کیا ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق مذکورہ عسکریت پسندوں کے خلاف قانون کے تحت مزید کارروائی شروع کرنے سے پہلے معزز عدالت نے انہیں 10 اکتوبر 2023تک یا اس سے پہلے عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس اسٹیشن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details