پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوسو، زوڈرہ اور دفرپورا علاقوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ چھاپہ مار کاروائیاں جماعت اسلامی سے منسلک افراد کے خلاف کی جا رہی ہیں۔ اس چھاپہ ماری کے دوران دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی، ساتھ ہیں موبائل فونز اور دیگر چیزوں کی بھی جانچ کی گئی۔ یہ چھاپہ مار کارروائی ضلع پلوامہ میں آج علی الصبح شروع ہوئی اور پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم کی مدد سے انجام دی جا رہی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی تحقیقاتی ایجنسی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی تھیں جو عکسریت پسندوں کی مالی امداد کے سلسلے میں کی گئی تھی۔ اس کے دوران تین افراد کو تحقیقاتی ایجنسی نے مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لیا تھا۔ وہیں دوسری جانب قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ہندواڑہ کے ذیلی ضلع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ یہ چھاپے ماگام، وارپورہ راجوار اور انانوان کرالگنڈ میں جماعت اسلامی کے ارکان کے گھروں پر مارے گئے۔
ترال میں بھی چھاپہ ماری