پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے کی گئی ایک بڑی کارروائی میں عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کی 8 مختلف مقامات پر غیر منقولہ جائیداد قرق کی گئی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت، جموں، کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی جائیداد اٹیچ کی۔ سبھی کارروائیاں تحصیل کاکاپورہ میں ہیں انجام دی گئیں
قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس کارروائی کو پولیس، سی آر پی ایف اور محکمہ مال کے اشتراک سے انجام دیا۔ این آئی کے مطابق یہ سبھی املاک عسکری سرگرمیوں میں تعاون کے لئے استعمال کی جاتی تھیں۔ اس سلسلے میں این آئی اے نے اراضی کے ساتھ ساتھ عمارتی ڈھانچوں کو بھی قرق کیا گیا۔ این آئی اے کی اس کارروائی کے دوران محمد شفیع وانی نامی ایک مقامی رہائشی کے مکان کو اٹیچ کیا گیا ہے جو کود سال 2018 سے زیر حراست ہے۔ وہیں محمد ٹکا خان نامی ایک اور شخص کی جائیداد کو بھی اٹیچ کیا گیا۔