پلوامہ:جموں کے سنجوان علاقہ میں 22 اپریل کو سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سی ایس ایف افسر اور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ اس تصادم میں 9 سکیورٹی فروسز اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ NIA Arrests Key Accused in Sunjuwan Attack
اس معاملہ کے تحت قومی تحقیقاتی ایجینسی نے عابد احمد میر ولد مشتاق احمد میر ساکن پتریگام پلوامہ کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے کے مطابق تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم عابد احمد میر جیش محمد کا معاون ہے اور گرفتار ملزم بلال احمد وگے کا قریبی ساتھی تھا۔ وہ جیش محمد پاکستان میں مقیم ہینڈلرز سے بھی رابطے میں تھا۔ وہیں این آئی اے کے مطابق اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: