اردو

urdu

ETV Bharat / state

Medical Camp in Batgund Tral: بٹہ گنڈ، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ - بٹہ گنڈ، ترال میڈیکل کیمپ

ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں میڈیکل کیمپ کے دوران لوگوں میں ادویات کے علاوہ فوڈ کٹس بھی تقسیم کیے گئے۔Batgund Tral Free Medical Camp

بٹہ گنڈ، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ
بٹہ گنڈ، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ

By

Published : Feb 23, 2023, 6:57 PM IST

بٹہ گنڈ، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ

پلوامہ:کسان شارمک سرکشا یوجنا نامی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی جانب سے بٹہ گنڈ، ترال میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر درجنوں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ مقامی باشندوں نے غیر سرکاری تنظیم کی اس پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ طبی کیمپ کے حوالہ سے مقامی باشندوں نے کہا کہ انہیں طبی کیمپ کے انعقاد سے کافی فائدہ حاصل ہوا ہے۔ طبی کیمپ میں شریک لوگوں کو مختلف امراض اور صحت مند رہنے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی اس کے علاوہ حاضرین میں فوڈ کٹس بھی تقسیم کیے گیے۔ اس کے علاوہ موزی امراض میں مبتلا کئی مریضوں میں چیک بھی تقسیم کیے گئے۔

این جی او کے سیکریٹری، عاصف صوفی، نے میڈیا کو بتایا کہ عام لوگوں تک جانکاری پہنچانے کے لیے میڈیکل کیمپ منعقد کرانا ان کی تنظیم کا بنیادی کام ہے اور وہ اس کو مسلسل جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سب ضلع ترال کے نارستان، ستہ پوکھرن اور فرصل علاقوں میں بھی ایسے کیمپ منعقد کیے ہیں۔ طبی کیمپ میں ڈی ڈی سی ممبر، آری پل، منظور گنائی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ جنہوں نے اپنے خطاب میں رضاکار تنظیم کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرانے کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ دور میں معاشی بحران کی وجہ سے لوگ بدحالی کے شکار ہوئے ہیں اور غریب عوام ضروری ادویات بھی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:Medical Camp in Simoh Tral آیوش محکمہ کی جانب سے ترال میں میڈیکل کیمپ

واضح رہے کہ سب ضلع ترال میں صحت عامہ کے حوالے سے آج بھی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے اور لوگ اس حوالے سے آئے روز اپنی داد فریاد میڈیا کے سامنے بیان کرتے رہتے ہیں ایسے میں اس طرح کے میڈیکل کیمپ منعقد کرنا غریب عوام کے لیے ایک خوشی کی بات ہے اور مجموعی طور پر رضاکار تنظیم کی طرف سے اسطرح کے اقدامات لائق تحسین ہے اور ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا سماج کے ہر شھری کا فرض ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details