پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج "پنچ پران امرت کال" کے تحت نہرو یووا کیندر پلوامہ نے پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں ضلع پلوامہ کے سبھی سرکاری اور نجی اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں میں ضلع سطح کے مختلف سرگرمیوں میں مقابلے کرائے گئے جبکہ نمایاں کارکردگی دیکھنے والے بچوں کو یوٹی سطح پر ان سرگرمیوں میں مقابلہ کرنے کا موقع دیا جائے گا جہاں سے وہ پھر ملکی سطح پر بھی ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے جاسکتے ہیں۔
اس موقع پر بچوں میں مضمون نویسی، فوٹو گرافی، مصوری مقابلہ وغیرہ کرایا گیا جس میں نمایاں کارکردگی دیکھنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ ہر ایک سرگرمی میں ضلع کے 30 بچے شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر محتلف محکموں کی جانب سے اسٹال بھی لگائے گئے تھے جہاں پر محتلف چیزوں کی نمائش کی گئی تھی۔
Nehru Yuva Kendra Pulwama نہرو یو کیندر کی جانب سے پلوامہ کالج میں یک روزہ پروگرام کا انعقاد - boys college pulwama programe
نہرو یووا کیندر پلوامہ نے منگل کے روز پلوامہ کے بوائز ڈگری کالج پلوامہ میں پنچ پران امرت کال کے تحت ایک دن کے پروگرام کا انقعاد کیا۔ اس پروگرام میں پلوامہ کے سبھی سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی
مزید پڑھیں:NYK Organise Youth Mala نہرو یو کیندرا کی جانب سے پلوامہ میں یوتھ میلہ
محمکہ کھیل کود کی جانب سے ہاکی اور دیگر چیزوں کو نمائش کے لئے رکھا تھا ،تاکہ نوجوان کھیل کود کے ساتھ منسلک ہوں، وہیں محمکہ زراعت کے علاوہ دیگر محکموں نے بھی نمائش کے لئے چیزیں رکھے تھے۔اس ضمن میں ایک عہدیدار نے بات کرتے ہوئے کہا پنچ پران امرت کال کے تحت پانچ محتلف سرگرمیاں کرائی جارہی ہے جس کے لئے محتلف اسکولوں کے بچوں کو دعوت دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان بچوں میں سے نمایاں کارکردگی دیکھنے والے بچوں کو ضلع سطح پر ہونے والے مقابلوں کے لئے بیج دیا جائے گا۔