اردو

urdu

ETV Bharat / state

Programme for NCC Cadets لیتہ پورہ میں این سی سی کیڈٹس کیلئے پروگرام - سی ٹی سی لیتہ پورہ

جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ علاقے میں این سی سی کیڈٹس کے لیے منعقد کیے گئے خصوصی پروگرام میں کیڈٹس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Programme for NCC Cadets
Programme for NCC Cadets

By

Published : Oct 19, 2022, 12:26 PM IST

پلوامہ:کمانڈو ٹریننگ سینٹر، لیتہ پورہ، اونتی پورہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں این سی سی ٹریننگ حاصل کرنے والے کیڈیٹس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور کلچرل پروگرام بھی پیش کیے۔ اس موقع پر گروپ کمانڈر این سی سی سرینگر بریگیڈیئر کے ایس کلسی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے جنہوں نے این سی کیڈیٹس اور انکے والدین کے ساتھ بات چیت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ Programme for NCC Cadets in Letpora

لیتہ پورہ میں این سی سی کیڈٹس کے لیے پروگرام منعقد

واضح رہے کہ سی ٹی سی لیتہ پورہ میں رواں ماہ کی گیارہ تاریخ سے این سی سی کیڈٹس کا ٹریننگ کیمپ چل رہا ہے جہاں جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس نے شمولیت کی۔ کلسی نے وادی کشمیر میں اس طرح کے مزید کیمپس کی ضرورت پر زور دیا وہیں کیڈٹس کے والدین نے بھی ایسے پروگراموں کو جاری رکھنے کی مانگ کی۔Letpora pulwama NCC Cadets programme

اس موقع پر این سی سی کیڈٹس کے علاوہ ان کے والدین، اساتذہ اور اسکولی پرنسپلز نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے ایس کلسی نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ہی این سی سی سرگرمیوں کو فروغ دیا گیا ہے اور یہاں لیتہ پورہ میں یہ کیمپ گیارہ اکتوبر سے شروع ہوا ہے اور وہ ایسے کیمپ دوبارہ شروع کریں گے تاکہ ڈسپلن اور قومی وحدت کو فروغ دیا جا سکے۔ NCC Cadets Training at Letpora Awantipora

مزید پڑھیں:این سی سی طلبا سے خاص بات چیت

ABOUT THE AUTHOR

...view details