جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج بلدیہ کی جانب سے میونسپل کونسل صدر عہدے کے لیے انتخاب کرایا گیا، جس میں نیشنل کانفرنس کی امیدوار شبنم نذیر کو صدر اور شبیر احمد کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے امیدوار کو صدر اور نائب صدر منتخب کیے جانے کے بعد پارٹی دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نو منتخب صدر اور نائب صدر کی گلپوشی کرکے مبارک بادی دی گئی۔ اس موقع پر شبنم نذیر نے ضلع انتظامیہ کا پرامن طریقے سے انتخابات کروانے پر شکریہ ادا کیا۔