اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: گپکار الائنس کا مقصد صرف ایک

ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور ضلع صدرغلام محی الدین میر نے کہا کہ گپکار الائنس کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ مقصد دفعہ 370 اور 35 اے کو واپس لانا ہے۔

nc senior leader gulam mohuddin meer
نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور ضلع صدرغلام محی الدین میر

By

Published : Nov 26, 2020, 10:29 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور ضلع صدر غلام محی الدین میر نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے گپکار الائنس کا فیصلہ فرقہ پرست طاقتوں کو دور رکھنے کے لیے لیا گیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور ضلع صدرغلام محی الدین میر

انھوں نے کہا کہ گپکار الائنس کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ مقصد دفعہ 370 اور 35 اے کو واپس لانے کا ہے، ہم بی جے پی اور آر ایس ایس کو دکھانا چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ دفعہ 370 اور 35 اے منسوخی کے خلاف ہیں۔

پی ڈی پی کے وحیدالرحمن پرا کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کی مرکزی حکومت گپکار الائنس کے سیاسی رہنماوں کو ہراسان اور پریشان کرنے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کر رہی ہے، اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے روشنی ایکٹ کے تحت کسی بھی قسم کی زمین نہیں لی ہے یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

انھوں نے گپکار الائنس کے امیدواروں کو بند کیے جانے پر کہا کہ گپکار الائنس کے تمام امیدواروں کو پی آئی ڈی اے پانپور اور سنٹرل اسکول پلوامہ میں بند کیا گیا ہے جبکہ دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے اپنی پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا جو بھی مشکلات اس وقت کشمیریوں کو درپیش ہے وہ سب اپنی پارٹی کی ہی دین ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details