پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔ یہ کنونشن نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر پلوامہ و سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر کی سربراہی میں منقعد ہوا۔ اس پروگرام میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر مقامی نوجوانوں نے اپنے درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ وہیں نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں تاکہ جموں وکشمیر کے سبھی نوجوانوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور دیگر مسائل کو حل کروانے کے لئے ہمیں نیشنل کانفرنس کو کامیاب کرنا ہوگا۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر پلوامہ و سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی میں شامل ہوجائے تاکہ ان کے مستقبل کو بجایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے نوجوانوں کے ساتھ بہت ہی زیادہ ناانصافی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ذہن امراض میں مبتلا ہوچکے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نوجوان کارکنان مزمل احمد نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مایوس نہ ہوں کیونکہ نیشنل کانفرنس پارٹی نوجوانوں کے لئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا یہاں کے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے محتلف ذہن امراض میں مبتلا ہوچکے ہے جبکہ اسی کی وجہ سے یہاں کے نوجوان منشیات کی لت میں ملوث ہورہے ہیں۔