اردو

urdu

ETV Bharat / state

NC Leaders Visit Slain Cop’s House in Pulwama: این سی لیڈران کا مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت - پولیس کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ ساتھ تعزیت

سابق ایم ایل اے اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر نے پارٹی کی دیگر لیڈران و کارکنان کے ہمراہ گذشتہ روز ہلاک کیے گئے پولیس اہلکار کے گھر جا کر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار NC Leaders Visit Slain Cop’s House in Pulwama کیا۔

این سی لیڈران کا مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعذیت
این سی لیڈران کا مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعذیت

By

Published : May 14, 2022, 8:13 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس کانسٹیبل ریاض احمد کو ہلاک کیے جانے کے بعد جہاں علاقے میں غم و سراسیمگی کا ماحول ہے، وہیں مقتول کے گھر تعذیت پرسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ NC Leaders Express Condolence to the family of Slain Cop ہفتہ کو نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر (پلوامہ) اور سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے نیشنل کانفرنس کے دیگر لیڈران و کارکنان کے ہمراہ مقتول پولیس کانسٹیبل ریاض احمد کے گھر جا کر لواحقین کے ساتھ ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

این سی لیڈران کا مقتول پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعذیت

نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر نے پولیس کانسٹیبل کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Former MLA Condoles family of Slain Cop انہوں نے کانسٹیبل پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ڈی ڈی ممبر ماسٹر عبدالعزیز، مختار احمد بند اور میونسپل کونسل پلوامہ کے چیئرمین شبنم نظیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سابق ایم ایل اے نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وادی کشمیر میں عام لوگوں، اقلیتی طبقے سے وابستہ افراد، سکیورٹی اہلکاروں اور پی آر آئی ممبران کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔‘‘ NC Leaders Visit Slain Cop’s House in Pulwama انہوں نے مرکزی سرکار و یو ٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’حکومتوں کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کافی خراب ہے، حکومت کو کاغذی گھوڑے دوڑانے کے بجائے عوام الناس کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھانا چاہیے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مرکزی سرکار کی جانب سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ 05 اگست 2019 کے بعد کشمیر میں نیا انقلاب آیا ہے، Ex NC MLA on Abrogation of Article 370 امن بحال ہوا ہے، تاہم زمینی حقائق ان دعووں کے بالکل مترادف و متصادم ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details