اردو

urdu

ETV Bharat / state

NC leader on Ashura Arrangements: محرم کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں، ڈاکٹر جی این بٹ

محرم الحرام کے پیش نظر نیشنل کانفرنس لیڈر، ڈاکٹر جی این بٹ، نے ترال میں شیعہ اکثریتی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بلا خلل فراہمی کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی ہے۔

ا
ا

By

Published : Jul 26, 2023, 2:39 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر) :محرم الحرام کے پیش نظر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی، ترال، ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ترال کے پنر جاگیر گاؤں کا دورہ کیا تاکہ وہاں آباد شیعہ برادری کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر موصوف نے شیعہ برادری کے ساتھ کئی امور پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے لیے پانی، بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات دستیاب رکھے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے سابق ممبر اسمبلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کو موصوف نے غور سے سنا اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جی این بٹ نے بتایا کہ ’’شیعہ کمیونٹی ہمارے سماج کا ایک اہم حصہ ہے جو ہمارے دکھ سکھ میں شریک رہتے ہیں اور اس لیے میں نے آج یہاں آکر عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا کیونکہ محرم کی دس تاریخ کو پنر جاگیر میں پورے جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے عزادار بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اور نواسہ رسول صلی علیہ وسلم حضرت حسین رضی اللہ عنہ سمیت دیگر شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے بلا خلل بجلی، پانی اور دیگر خدمات کو بہم رکھنے کی اپیل کی تاکہ عزاداروں کو کسی بھی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:Muharram Processions In Srinagar سرینگر کے دو راستوں پر محرم کے ماتمی جلوسوں کی اجازت دینے پر انتظامیہ سنجیدہ، صوبائی کمشنر

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے اُن علاقوں میں جہاں شیعہ مکتبہ فکر سے وابستہ افراد آباد ہیں، محرم الحرام کے ایام خاص کر دس محرم کو جلوس عزا برآمد کیے جاتے ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ سمیت مختلف این جی او از اور سنی برداری کی جانب سے عزاداروں کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details