پلوامہ: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے آج ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں کارکنان کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکن شریک رہے۔ میٹنگ کی صدارت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے جنرل سیکرٹری جموں وکشمیر اور پارٹی انچارج جموں وکشمیر گلزار احمد نینگرو کررہے تھے جبکہ اس موقع پر ضلع صدر پلوامہ عامر امین، اسٹوڈنٹس ونگ کی ریاستی صدر سلمیٰ منظور کے علاؤہ دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔
راج سبا ممبر شرد پوار سربراہی والی پارٹی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد ہوئے جس میں ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر پارٹی راہنمائوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے زمینی سطح پر کام کریں جبکہ اس موقع پر راہنمائوں نے جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عام لوگوں زیادتیاں کی جبکہ ترقی کے نام پر کیے گئے وعدوں کو اج تک پورا نہیں کیا گیا جبکہ جمو و کشمیر تی کے لحاظ سے اج بھی کوسوں دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور ہے کہ ہم جموں و کشمیر سے منشیات اور بے روزگاری ختم کریں گے ساتھ ہی جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ عامر امین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شرح فیصدی میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ چند پیسوں پر کام کرنے کے لیے مجبور ہوتے ہیں جبکہ کچھ نوجوانوں زہنی امراض میں مبتلا ہوتے اسی بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے ہماری پارٹی کام کرے گی تاہم عوام کو ہم پر بھروسہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: South Kashmir Village Sans Basic Facilities: جنوبی کشمیر کا شاجن علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم
NCP workers meeting in Pulwama پلوامہ میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکنوں کا اجلاس - Nationalist Congress Party meeting in Pulwama
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے آج ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں کارکنان کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکن شریک رہے۔ Nationalist Congress Party workers meeting at town hall of Pulwama
Published : Sep 16, 2023, 4:31 PM IST
|Updated : Sep 16, 2023, 9:37 PM IST
اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جموں وکشمیر و انچارج جموں وکشمیر گلزار احمد نینگرو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہے ہم شرد پوار کے ساتھ ہیں اور شرد پوار ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی آنے والے سبھی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے جس کے لئے اس میٹنگ کا انقعاد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا جموں وکشمیر نوجوانوں طرح طرح کی پریشانیوں میں مبتلا ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ منشیات کا استعمال کرنے کی اور روغب ہورہے ہیں جن کو عام لوگوں کی طرح زندگی میں واپس لانے کے لئے کام کریں گے۔