مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مختلف میوہ جات کے ساتھ ساتھ سبزیاں اور دھان کی کاشت کی جاتی ہے، جن کی وجہ سے یہاں کے لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں اور ایک کثیر آبادی کو روزگا مل رہا ہے۔
ضلع پلوامہ ایگریکلچر سیکٹر میں پہلے نمبر پر آتا ہے کیونکہ ضلع میں ہر قسم کے میوہ جات، سبزیاں، دھان وغیرہ کی کھیتی ہوتی ہے جو کہ نہ صرف وادی میں بلکہ ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی سپلائی کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ضلع پلوامہ ایگریکلچر سیکٹر میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔
اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ کے شٹھ پرے پورہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جہاں پر ہزاروں کنال اراضی پر سرسوں کی جائے گی۔ جس کا افتتاح محکمۂ زراعت کے ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے کیا۔
اس موقع پر کسانوں کو کھیتی کے حوالے سے جانکاری دی گئی، ساتھ ہی محمکہ زراعت کی جانب سے انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی گئی۔
اس موقع پر محکمۂ زراعت کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ پروگرام ضلع پلوامہ میں اس لئے منعقد کیا کیوں کہ ضلع پلوامہ کشمیر میں ایگریکلچر سیکٹر پہلے نمبر پر آتا ہے۔ ضلع پلوامہ میں شالی، سبزیاں، میوہ جات وغیرہ کی کاشت کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ ڈے منایا جارہا ہے، جو کسانوں کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کی سبزیاں ملک کی دوسری ریاستوں کو بھیجتے ہیں۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ ان سبزیوں کو ملک سے باہر بھی بھیجے۔ سبزیوں کو ملک سے باہر بھیجنے کے لئے محکمہ ہر وقت آپ کی مدد کے لئے تیار ہے۔