اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں کشمیر و لداخ میں آج ملک کی تیسری سب سے بڑی لوک عدالت منعقد - پلوامہ میں لوک عدالت

جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایت میں ان لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پلوامہ میں دس بنچ نے مختلف نوعیت کے 1609 مقدمات پر سماعت ہوئی، جن میں سے 1301 معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔ سینکڑوں زیرالتواء معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کیا گیا۔

پلوامہ میں لوک عدالت کا انعقاد
پلوامہ میں لوک عدالت کا انعقاد

By

Published : Sep 11, 2021, 6:11 PM IST

Updated : Sep 11, 2021, 10:01 PM IST

ملک کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں آج نیشنل لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا۔ جموں و کشمیر کی مختلف عدالتوں میں 50 ہزار معاملات کو آج لوک عدالت کے ذریعہ حل کرنے کا ہدف لیا گیا۔ لوک عدالتوں کو منعقد کرنے کا مقصد ہے لوگوں کے زیر التواء معاملات کو خوش اسلوبی کے ذریعے جلدی حل کیا جائے۔ عدالتوں میں معاملات کو حل ہونے میں کافی وقت لگتا ہے تاہم ان لوک عدالتوں کے ذریعے معاملات کو جلدی حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

پلوامہ میں لوک عدالت کا انعقاد



ضلع پلوامہ کی مختلف عدالتوں میں بھی آج نیشنل لوک عدالتوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پلوامہ کے مختلف عدالتوں میں دس بنچ تشکیل دیئے گئے تھے جہاں تقریباً 1609 کیسز کی سماعت ہوئی جس میں افہام و تفیہم کے ذریعے سے سیکنڑوں مساٸل حال کئے گئے۔ منصف کورٹ میں بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور ازدواجی زندگی و دیگر کئی سارے معاملے کو باہمی رضامندی کے ساتھ لوک عدالت کے ذریعہ حل کیا گیا۔

پلوامہ میں لوک عدالت کا انعقاد

جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایت میں ان لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پلوامہ میں دس بنچ نے مختلف نوعیت کے 1609 مقدمات پر سماعت ہوئی، جن میں سے 1301 معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔ سینکڑوں زیرالتواء معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کیا گیا۔

پلوامہ میں لوک عدالت کا انعقاد

ان دس بینچوں میں محتلف نوعیت کے 1609 مقدمات، جن میں فوجداری احاطہ، شادی، بحالی، چیک باؤنس، سول، بازیافت، میکٹ لیگیشن اور پری لیگیشن شامل تھے۔ جن میں سے 1301 مقدمات کو خوش اسلوبی سے طے کیا گیا۔ ان لوک عدالتوں میں 42،80،000 لاکھ روپے کی رقم میکٹ، بینک ریکوری اور 138 N.I میں طے کی گئی ہے۔

وہیں ترال میں ایک، پانپور میں ایک، اونتی پورہ میں ایک، ڈی سی افس میں ریونیو کیسز کا ایک بینچ اور اسسٹنٹ لیبر کمشنر کے دفتر میں ایک بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

پلوامہ میں لوک عدالت کا انعقاد

ضلع میں کل 10 بنچ تشکیل دیئے گئے تھے جن میں سے پانچ بنچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں معاملات پر شنوائی کی، باقی دیگر بنچ نے پلوامہ کے دیگر علاقوں میں شنوائی کی۔ ضلع پلوامہ میں پہلے بنچ کی سربراہی عبدالرشید ملک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ اور ریاض احمد چودھری سکریٹری ڈی ایل ایس اے پلوامہ کررہے تھے۔ بنچ نمبر 2 کی سربراہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ معراج الدین صوفی نے کی۔ بنچ نمبر 3 کی سربراہی جوڈیشل مجسٹریٹ پلوامہ سندیپ گنڈوتر چیف نے کی۔ بنچ نمبر 04 کی سربراہی اسپیشل موبائل مجسٹریٹ پلوامہ شیخ گوہر حسین نے کی۔

مزید پڑھیں:کالج طلباء، تدریسی اورغیرتدریسی عملے کو خاص ٹیکہ کاری مہم میں لایا جارہا ہے: منوج سنہا

بینچ نمبر 5 کی سربراہی جے ایم آئی سی پلوامہ فیضان النظر نے کی۔ بنچ نمبر 6 کی سربراہی جے ایم آئی سی ترال الطاف احمد میر نے کی۔بنچ نمبر 7 منسیف کورٹ پامپور بنچ کی سربراہی جناب جنید امتیاز میر کر رہے تھے۔ اونتی پورہ کورٹ میں بنچ نمبر 08 کی سربراہی راجہ ارشد کر رہے تھے۔ بنچ نمبر 09 کی سربراہی اعجاز احمد شاہ (اسسٹنٹ کمشنر ریونیو) کر رہے تھے اور بینچ نمبر 10 کی سربراہی مسز حفصہ (اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ) نے کی۔

پلوامہ میں لوک عدالت کا انعقاد


اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے عبدالرشید ملک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نے کہا کہ ان لوک عدالتوں کے ذریعے لوگوں کو کافی مدد ملتی ہے۔ لوک عدالتوں کے ذریعے لوگوں کے وہمسائل حل ہوتے ہیں۔ کورٹ میں آئے ان فریقین کو تفہیم کے ذریعے سے سمجھایا جاتا ہے اور اُن کے معاملے رضامندی سےحل کئے جاتے ہیں۔

پلوامہ میں لوک عدالت کا انعقاد

وہیں جسٹس علی محمد مگری نے جموں و کشمیر اور لداخ (ایگزیکٹو چیئرمین جے اینڈ) کے لیگل سروس اتھارٹی اور جسٹس ونود چٹرجی کول نے نیشنل لوک عدالت کے سلسلے میں اج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ایس ایس پی پلوامہ بھی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ایم اے سی ٹی آٹھ چیک کے مقدمات موقع پر دئیے۔

یہ بات قابل زکر ہے کہ ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں قومی لوک عدالت کا عبدالرشید ملک چیئرمین ڈی ایل ایس اے (پرنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ) نے تمام جوڈیشل افسران اور بار ممبروں کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیا۔

Last Updated : Sep 11, 2021, 10:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details