پلوامہ: بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی 2020 (NEP 2020)، جسے بھارت کی مرکزی کابینہ نے 29 جولائی 2020 کو منظور کیا۔ اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ماہرین تعلیم نے تعلیمی پالیسی کے حوالے سے خطاب کیا۔ جبکہ اس سلسلے میں طلبا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس ملک کی محتلف ریاستوں سے آئے ہوئے ماہرین تعلیم نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ملک کے بچوں کے مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس ضمن میں تعلیم ماہرین نے آف لائن موڈ کے زریعہ بھی اساتذہ سے خطاب کیا اور کہا کہ مرکزی سرکار نے جو تعلیمی پالیسی بنائی ہے وہ بچوں کو روزگار کے موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اس پروگرام میں پروفیسر ایس کے اشتیاق رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شیراز قریشی ایڈووکیٹ، کلدیپ منہاس اور دیگر ماہرین نے شرکت کی جبکہ اس پروگرام میں سی ای او پلوامہ اور دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔