اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama NC Youth Convention : پلوامہ میں نیشنل کانفرنس نے کیا یوتھ کنونشن کا انعقاد - نیشنل کانفرنس پلوامہ یوتھ کنونشن

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں این سی نے یوتھ کنونشن کے دوران مرکزی سرکار سے جموں و کشمیر میں جلد سے جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کیا۔ NC Youth Convention Pulwama

پلوامہ میں نیشنل کانفرنس نے کیا یوتھ کنونشن کا انعقاد
پلوامہ میں نیشنل کانفرنس نے کیا یوتھ کنونشن کا انعقاد

By

Published : Mar 6, 2023, 4:57 PM IST

پلوامہ میں نیشنل کانفرنس نے کیا یوتھ کنونشن کا انعقاد

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ نوجوان کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس یوتھ کنونشن میں سابق ایم ایل اے اور ضلع صدر غلام محی الدین میر سمیت سابق ایم ایل اے محمد خیل بند اور ڈی ڈی وائس چیئرمین محتار احمد نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔

پارٹی لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جمہوریت اور جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کی کوششیں جاری رکھیں اور اپنے قوم کا مستقبل تابناک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ لیڈران نے یوتھ کنوشن کے دوران کہا: ’’علاقے اور خطے کی ترقی کے لئے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔‘‘ لیڈران نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے کام کریں۔

کنونشن کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے محمد خلیل بند نے کہا: ’’مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں جمہوریت کو نظام بنانے اور حالات بہتر ہونے کا دعویٰ کر رہی تاہم جمہوریت کو مضبوط بنانے اور اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لیے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھا رہی۔‘‘ انہوں نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’مرکزی سرکار پنچ اور سرپنچ انتخابات منعقد کراکے یہ تاثر دینا چالتی ہے کہ یہاں جمہوری نظام قائم ہے۔ اگر پنچ اور سرپنچ ہی اصل جمہوری نظام ہے تو دیگر ریاستوں میں انتخابات کیوں منعقد کیا جا رہے ہیں؟‘‘

مزید پڑھیں:DPAP Convention in Pulwama: آزاد پارٹی نے کیا پلوامہ میں اجلاس منعقد

نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے اور ضلع صدر غلام محی الدین میر نے بھی حکومت سے جموں و کشمیر میں جلد سے جلد انتخابات منعقد کرنے کی اپیل کی تاکہ یہاں کی عوام کو من مرضی اور عوامی سرکار میسر ہو سکے جو عوام الناس کی بہبودی اور بہتری کے کام انجام دے سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details