اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: نیشنل کانفرنس کی میٹنگ

نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر غلام محی الدین میر نے نو منتخب ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کو مبارکباد دی۔

National Conference
National Conference

By

Published : Feb 11, 2021, 10:34 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کے ضلع دفتر میں این سی کے ضلع صدر غلام محی الدین میر کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نیشنل کانفرنس اور پی اے جی ڈی کے مشترکہ امیدوار اور نو منتخب ڈی سی وائس چیئرپرسن محتار احمد بند کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

پلوامہ: نیشنل کانفرنس کی نشست منعقد
اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے کئی کارکنان موجود تھے۔ ضلع صدر نے کارکنان کو کہا کہ وہ لوگوں کے پاس جا کر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں اور نیشنل کانفرنس کو مضبوط کرنے کے لئے کام کریں۔
غلام محی الدین میر نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کے ساتھ ساتھ پولیس کا پر احسن طریقے سے انتخابات کروانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نیشنل کانفرنس کے ساتھ ساتھ دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کا انتظامیہ پر اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے نو منتخب ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کو کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ پلوامہ کے ساتھ ضلع میں تعمیر و ترقی کے متعلق کام کاج کو آگے لے جائیں اور ضلع کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details