جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج نیشنل کانفرنس National Conference کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر و سابق رکن اسمبلی غلام محی الدین میر، ایک برس قبل نیشنل کانفرنسمیں شامل ہوئے سابق پی ڈپی پی رہنما و رکن اسمبلی محمد خلیل بند، سب ضلع ترال پانپور کے نیشنل کانفرنس کے عہدیداران کے علاوہ نیشل کانفرنس کے کارکنان نے شرکت کی۔
National Conference on J&K Election: نیشنل کانفرنس کے کارکنان کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت - پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی میٹنگ
نیشنل کانفرنس National Conference نے پارٹی کارکنان کو انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی۔ مزید یہ کہ نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
پارٹی کارکنان کو انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
اس موقع پر ورکروں سے کہا گیا کہ وہ انتخابات کے لیے تیار رہیں۔'میٹنگ کے دوران نیشنل کانفرنس کے عہدیداران نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس وہ واحد سیایسی جماعت ہے جو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔ ساتھ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت انہیں واپس دلایا جائے جس کا خاتمہ بی جے پی نے 5 اگست 2019 کو کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اس کو واپس دلانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں'۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر و سابق رکن اسمبلی غلام محی الدین میر نے بات کرتے ہوئے کہا نیشنل کانفرنس ہر طرح کے انتخابات کے لیے تیار ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔ تاکہ کہ لوگوں کو عوامی حکومت ملے اور لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو۔