ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع نہر خاصی پورہ سڑک کے اطراف میں ڈرینیج سسٹم نہ ہونے سے رابطہ سڑک خراب ہو رہی ہے۔ کیونکہ پانی بہنے کی وجہ سے سڑک ناقابلِ آمد ورفت بن گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ سال سڑک پر کول تار بچھایا گیا تاہم نہر سے خاصی پورہ تک آدھا کلومیٹر سڑک پر میکڈم نہیں بچھایا گیا۔ اس کی وجہ سے سڑک کی حالت خستہ ہو چکی ہے۔