اطلاعات کے مطابق آگ شب بارہ بجے دارالعلوم کے اوپری منزل میں لگی جس نے فوراً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
معروف اسلامی ادارہ کو کروڑوں کا نقصان کرونا وائرس کے سلسلے میں جاری کی گئی ایڈوائزری کی وجہ سے ادارے میں زیر تعلیم طلباء کو چھٹی دے دی گئی تھی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آج ادارے کا جائزہ لیا اور معلوم کیا کہ آگ کی وجہ سے ادارے کو کیا کچھ نقصان پہنچا ہے۔ ادارے کے ذمہ داروں نے بتایا کہ ادارے کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
ادار ے کے منتظم اور میر واعظ ترال مولوی شبیر احمد شاہ نے صاحب ثروت لوگوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔
وہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی جانکاری بھی حاصل کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کیے گئے ہیں اور جلد ہی حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔