پلوامہ:ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ قصبہ میں بھی دیگر علاقوں کی طرح 'ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ' (میرا قصبہ میری شان) پروگرام کا انعقاد میونسپل کمیٹی اونتی پورہ میں کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ایم سی اونتی پورہ کے ایگزیکٹو افیسر انیس احمد چودھری نے کیا جبکہ اس موقع پر مختلف محکموں نے اسٹالز لگائے تھے۔ پروگرام کے دوران لوگوں نے اپنے اپنے مسائل حاضر ملازمین کی نوٹس میں لائے جنہوں نے ان کو ریکارڈ کیا اور بھروسہ دلایا کہ انکے مطالبات پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے گا۔ Awantipora My Town My pride
My Town My pride Awantipora اونتی پورہ میں 'میرا قصبہ میری شان' پروگرام کا افتتاح - ایم سی اونتی پورہ
'میرا قصبہ میری شان' کے دوسرے مرحلے میں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکمہ جات نے اسٹالز قائم کیے تھے۔ My Town My pride IInd Phase started in Awantipora
ایگزیکٹو آفسر، ایم سی، اونتی پورہ نے بتایا کہ میرا قصبہ میری شان My Town My Pride کے پہلے مرحلے میں جو تعمیراتی کام شروع کیے گئے تھے ان کو مکمل کیا گیا ہے جن میں کمیونٹی حال، کلاک ٹاور سمیت دیگر تعمیراتی اور اہم پروجیکٹس شامل ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے پروگرام میں حصہ لینے کی اپیل کی اور یقین دہانی کی کہ آئندہ ایک برس کے اندر اونتی پورہ میونسپل قصبہ کی شان رفتہ کو بحال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایم سی اونتی پورہ میں گزشتہ سال سے تین مرتبہ آفیسران کا تبادلہ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے تعمیراتی کام متاثر ہو رہا ہے۔