پلوامہ:ضلع پلوامہ کے وہیبگ علاقہ میں ایک عمر رسیدہ پنڈت کی آخری رسومات کی ادائیگی میں مقامی مسلمانوں نے اپنا تعاون پیش کیا، جس کے بعد پنڈت کے رشتہ دوراں نے کہا کہ خطہ میں بھائی چارہ اب بھی برقرار ہے۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مقامی مسلمانوں نے ایک 70 سالہ کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی ،جس کا انتقال منگل کے روز ہوگیا تھا۔
Muslims Perform Pandit's Last rites پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میں مسلمان پیش پیش رہے - پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات
فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک مثال کو قائم رکھتے ہوئے پلوامہ کے وہیبگ گاؤں کے مقامی مسلمانوں نے اپنے پڑوسی پنڈت کی آخری رسومات انجام دی ہے۔مقامی پنڈتوں کے مطابق وادی کشمیر میں ابھی بھی ہندو مسلم بھائی چارہ برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:Last Rites Of Pandit Woman: کولگام میں مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں
اس ضمن میں سنجے جی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیارے لال بہت ہی شریف النفس انسان تھے اور وہ ہر ایک سماجی کارکن کے طور پر کام کررہے تھے۔ انہوں نے کہا گاؤں میں ترقیاتی کاموں کے لئے پیارے لال پیش پیش رہتے تھے اور گاؤں کی بھلائی کے لیے کام کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں ابھی بھی ہندو مسلم بھائی چارہ برقرار ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر میں ایسی ان گنت مثالیں موجود ہیں جس سے کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے کی تصویر کی عکاسی ہوتی ہے۔ وہیں کشمیری مسلمانوں کے مطابق پنڈتوں کے بغیر کشمیر ادھورا ہیں۔