جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں کئی میونسپل کونسلروں نے چیئرمین پلوامہ، وائس چیئرمین اور ایگزیکٹیو افسر میونسپل کمیٹی پلوامہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پلوامہ میونسپل کونسلروں کا احتجاج انہوں نے محمکہ بلدیات کے دفتر میں اپنا احتجاج درج کیا۔ احتجاجی کونسلروں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز لے رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے عبارت ارسال کی گئی تھی۔
اگرچہ ضلع پلوامہ میں میونسپل کونسلر چیئرمین اور وائس چیئرمین نیشنل کانفرنس پارٹی سے تعلق رکھتے ہے اور ان کونسلروں نے نیشنل کانفرنس کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔
ان کے مطابق اگرچہ چند ماہ قبل قصبہ پلوامہ کے میونسپل کونسلروں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں قصبہ پلوامہ کے 13 وارڈوں میں ترقیاتی کاموں کو جنگی بنیادوں پر کرنے کے لئے تمام کونسلروں کو اپنے اپنے علاقے سے دو دو کام منتخب کرنے کے لئے کہا گیا اور لیسٹ کو میونسپل کونسلر کے چیئرمین کے سپرد کیا تھا تاہم جب کام کرنے کا وقت آیا تو ان کاموں میں میونسپل کونسلر کے چیئرمین کے دو وارڈز میں چھ کام اور وائس چیئرمین کے دو وارڈز میں چار کام رکھی گئی ہے۔
قصبہ پلوامہ کے ڈانگرپورہ کے دو، چاٹہ پورہ کے دو، ملک پورہ کے دو وارڈز میں کوئی بھی ترقی کام نہیں رکھا گیا ہے جس کو لیکر میونسپل کونسلروں نے ان کے خلاف احتجاج کیا اربن لوکل باڈیز کشمیر اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اس میں مداخلت کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس کے متعلقہ کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہے۔