اردو

urdu

ETV Bharat / state

Councilors Boycotted Review Meeting: پلوامہ میں میونسپل کونسلرز نے جائزہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا

میونسپل کونسلرز کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کچھ کونسلرز نے اس میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہم اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہے مگر ہمیں کچھ بتایا نہیں جاتا۔' Councilors Walkout from Review Meeting

پلوامہ میں میونسپل کونسلرز نے جائزہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا
پلوامہ میں میونسپل کونسلرز نے جائزہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا

By

Published : Feb 27, 2022, 8:36 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہر ماہ میونسپل کونسلرز کی جائزہ میٹنگ منعقد کی جاتی ہے جس میں وہ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جانکاری حاصل کرتے ہیں۔ وہی میونسپل کونسلرز اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے بھی جانکاری حاصل کرتے ہیں۔ Councilors on Chairperson Behavior

پلوامہ میں میونسپل کونسلرز نے جائزہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا

اس سلسلے میں آج میونسپل کونسلرز کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں کچھ کونسلرز نے اس میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں کچھ بتایا نہیں جاتا۔ Monthly Councilors Meeting in Pulwama

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میونسپل کونسل کے چیرمین کا دوبارہ انتخاب، ہلال احمد تانترے کامیاب

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب ہم مونسپل کونسل چیئرمین سے بات کرتے ہیں تو وہ محمکہ بلدیات کے افسر سے بات کرنے کے لئے کہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمکہ کے افسران ان میٹنگوں میں موجود ہی نہیں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی قصبہ پلوامہ کو جاذب نظر بنانے کے لئے کام کررہے تاہم ہمیں قصبہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری فراہم نہیں کی جاتی جس سے ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ جو بھی اج تک ہم نے جائزه میٹنگس کی وہ بے سود رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details