جموں و کشمیر: سوچھ بھارت مشن Swachh Bharat Mission کے تحت میونسپل کمیٹی ترال نے آج ترال بالا میں مفت کوڑے دان اور ماسک تقسیم کیے۔ اس موقع پر صدر ایم سی ترال منظور احمد خان، ای او منظور احمد اور دوسرے عہدیدار موجود تھے۔
دلناگ پارک کے قریب منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران یہ کوڑے دان عوام میں بالکل مفت تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر لوگوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایم سی ترال کی اس کاوش کو سراہا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی شہری محمد یونس نے بتایا کہ یہ ایک اچھی پہل ہے اور ہم اسکا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ اس کوشش سے ہمارے ٹاؤن میں صفائی کا معیار کافی بڑھے گا۔ کیونکہ اسے قبل لوگ گندگی کو سڑک پر پھینکتے تھے۔ جس کی وجہ سے آواره کتے جمع ہو جاتے تھے اور عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔