اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور میں صفائی مہم - صاف و صفاٸی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں مونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

پانپور میں صفائی مہم کا انعقاد
پانپور میں صفائی مہم کا انعقاد

By

Published : Sep 22, 2020, 6:33 PM IST


تفصیلات کے مطابق پانپور میں آج مونسپل کمیٹی کی جانب صفاٸی مہم شروع کی گٸ ہے اس مہم کے تحت قصبہ آج مختلف علاقوں میں ڈرینیج کی صفاٸی کی گٸ ہے۔

پانپور میں صفائی مہم کا انعقاد
مونسپل کمیٹی کے ایک افسر نے کہا کہ یہ مہم اس لیے شروع کی گٸ ہے تاکہ گندگی کو ہٹا کر پانپور قصبے کو مزید فعال اور خوبصورت بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈرینیج سسٹم میں جمع شدہ گندگی سے علاقے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قصبہ کو صاف و صفاٸی کے ساتھ ساتھ خوبصورت اور بیماریوں سے پاک بنانے کے غرض سے یہ مہم شروع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: دور افتادہ گاؤں میں رابطہ سڑک نہ ہونے سے عوام پریشان

مذکورہ افسر نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کا قہر ہر طرف جاری ہے، اس بیماری پر قابو پانے کے لیے صاف و صفاٸی کا ہونا بہت ضروری ہے اور یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details