پلوامہ: جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم چلائی گئی جس کے تحت میونسپل عملہ نے قصبہ کی متعدد سڑکوں کے کنارے جمع کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے کے علاوہ گلی کوچوں اور ڈرینز کی بھی صفائی انجام دی گئی۔ میونسپل عملہ نے سڑکوں کے کنارے خود رو گھاس کو بھی صاف کیا۔ Municipal Committee Pampore Cleanliness Drive
MC Pampore Cleanliness Drive: میونسپل کمیٹی پانپور کی جانب سے صفائی مہم - پانپور میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم
'قصبہ پانپور کے متعدد مقامات پر میونسپل عملہ کی جانب سے صفائی مہم انجام دی گئی۔ سڑکوں کے کنارے گھاس پھوس کو کوٹنے کے علاوہ ڈرینز کی بھی صفائی کی گئی۔'' Cleanliness Drive in Pampore
میونسپل کمیٹی پانپور کے سنٹر انسپکٹر غلام حسن شیخ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ کے متعدد مقامات پر میونسپل عملہ کی جانب سے صفائی مہم انجام دی گئی۔ MC Pampore Cleanliness Drive انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کے کنارے خود رو گھاس سے حادثات رونما ہونے کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے دوران سڑکوں اور گلی کوچوں کے ساتھ ساتھ ڈرینز کو بھی صاف کیا گیا۔ عہدیدار نے عوام الناس سے سڑکوں کے کنارے کوڑا کرکٹ ڈالنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:Cleanliness drive ahead of Eid-ul-Zuha: ترال: عید سے قبل مرکزی عیدگاہ کی صفائی