میونسپل کمیٹی پانپور کے چیئرمین نے میونسپلٹی افسران و اہلکاران کے ہمراہ منگل کو خانقاہ باغ، پانپور کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران میونسپل کمیٹی چیئرمین نے علاقے کے مختلف عوامی وفود سے ملاقت کی۔ عوامی وفود نے چیئرمین کو علاقے میں درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔
میونسپل چیئرمین نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ’’عوام کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔‘‘