نوجوانوں کو با اختیار بنانے، پائیدار اور مستحکم روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری DC Pulwama Baseer ul Haq Chowdharyنے ڈی سی آفس کمپلیکس میں ’’ممکن اسکیم‘‘ کے تحت 13 بےروزگار نوجوانوں کو گاڑیاں فراہم کیں۔
ڈی سی پلوامہ نے ’ممکن‘ اسکیم کے تحت مستحق افراد میں کمرشل گاڑیاں تقسیم کیں ڈی سی آفس کمپلیکس میں ایک مختصر تقریب کے دوران ڈی سی نے مستحقین افراد کو گاڑیوں کی چابیاں DC Pulwama Distributed Vehicles under MUMKIN Scheme دے کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈی سی پلوامہ نے کہا کہ ’’ممکن اسکیم‘‘ مشن یوتھ کا ایک حصہ ہے، جو یوٹی انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو با اختیار بنانے، پائیدار اور مستحکم روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ایک پہل ہے۔
انہوں مزید کہا کہ یو ٹی انتظامیہ بے روزگار نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میں منتقل کرنا اور انہیں خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انکے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے مستحق افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے محنت، لگن اور جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے اور سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔