پلوامہ:ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے قصبہ پانپور کے گالندر، گوجر بستی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ علاقے کے باشندوں نے ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ممبر پارلیمنٹ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں کےساتھ حل کرانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں گے۔ MP Hasnain Masoodi Visits Galandar Pampore
مسعودی نے کہا کہ گالندر علاقہ سرینگر سے محض تیرہ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، تاہم اس کے باوجود علاقے کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے جو باعث تشویش بات ہے۔ انہوں نے کہا علاقے میں ’’آج تک رابطہ سڑک کی میگڈمائزیشن نہیں کی گئی جو شرم کی بات ہے۔‘‘ Hasnain Masoodi Reviews Developmental Works in Pampore