ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں پیر کی صبح ایک موٹر سائکل زیر رجسٹریشن نمبر JK01AF.0274اور ایک ایل پی گاڑی JK13A. 5568کے مابین ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ Motorcyclist Seriously Injured During Road Accident in Tralموٹر سائیکل سوار کو فوری طور سب ضلع اسپتال ترال پہنچایا گیا جہاں اسکی نازک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں سرینگر اسپتال ریفر کر دیا۔
Injured Motorcyclist Succumbed: ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان نے اسپتال میں دم توڑ دیا - سڑک حادثے میں زخمی نوجوان کی موت
جنوبی کشمیر South kashmirکے ترال قصبہ میں ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہوئے 20سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر فوت Injured Motorcyclist Succumbedہو گیا۔
سرینگر کے اسپتال میں چند گھنٹوں تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد باآخر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ Injured Motorcyclist Succumbedفوت ہوئے نوجوان کی شناخت 20 سالہ شاکر احمد نائیک ولد اسد اللہ نائیک ساکنہ امیر آباد، ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فوت ہوئے نوجوان کے والد کا محض تین ہفتہ قبل ہی انتقال ہو گیا تھا۔
شاکر احمد کی میت جوں ہی آخری رسومات کے لیے اسکے آبائی علاقہ امیرآباد پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ Motorcyclist Killed during road accident in Tralمعاملے کی نسبت سے جموں و کشمیر پولیس نے کیس درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔