اردو

urdu

ETV Bharat / state

Motorcycles were Provided to Disabled in Pulwama: پلوامہ میں معذور افراد کو موٹر سائکلز فراہم کیے گئے

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں خصوصی ضروریات کے حامل لوگوں کو با اختیار بنائیں گی اور انہیں مرکزی دھارے کی زندگی میں شامل کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کی نقل و حرکت بغیر کسی تکلیف کے پائیدار روزی روٹی کمانے میں اہم ثابت ہو گی۔ Motorcycles were Provided to Disabled in Pulwama

By

Published : Sep 30, 2022, 6:00 PM IST

پلوامہ میں معذور افراد کو موٹر سائکلز فراہم کیے گئے
پلوامہ میں معذور افراد کو موٹر سائکلز فراہم کیے گئے

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے اور 40 فیصد سے زیادہ معذوری کے حامل 18 معذور افراد کو موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔ Motorcycles were Provided to Disabled in Pulwama

ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے موٹر سائیکلز تقسیم کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس ڈبلیو او پلوامہ کے علاوہ محکمہ سماجی بہبود کے تمام افسران اس موقع پر موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے معذور افراد کے لیے تقسیم کیمپ کے انعقاد کے لیے محکمہ سماجی بہبود کی تعریف کی۔ J and K Rehabilitation Council Helps Disabled

انہوں نے کہا کہ موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں خصوصی ضروریات کے حامل لوگوں کو با اختیار بنائیں گی اور انہیں مرکزی دھارے کی زندگی میں شامل کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کی نقل و حرکت بغیر کسی تکلیف کے پائیدار روزی روٹی کمانے میں اہم ثابت ہو گی۔ ڈی ڈی سی نے سماجی بہبود کے کام کو سراہا۔ڈی ڈی سی نے معاشرے کے پسماندہ طبقوں تک پہنچنے میں محکمہ کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

اسکیمز کے مختلف مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے، ڈی ڈی سی نے کہا کہ اس طرح کے بیداری پروگراموں سے تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور تمام شعبوں میں مساوی شرکت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ڈی ڈی سی نے ڈی ایس ڈبلیو او سے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں عام لوگوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لیے مزید پروگرام منعقد کریں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلوں کو J&K Rehabilitation Council ایک سرکاری تنظیم نے سپانسر کیا تھا جو معذور افراد کو بااختیار بنانے میں سب سے آگے ہے۔ Helping Hand to Disabled

یہ بھی پڑھیں: Scotty Distributed Among Specially Abled: بارہمولہ میں جسمانی طور معذور افراد میں اسکوٹی تقسیم کی گئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details