اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں مزید مثبت کیسز

ضلع پلوامہ میں کورونا وائرس کے مزید مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ تاہم ان کو ابھی تک قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔

پلوامہ میں مزید مثبت کیسز
پلوامہ میں مزید مثبت کیسز

By

Published : Jun 5, 2020, 2:20 PM IST

اطلاعات کے مطابق، ان کو ابھی تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل نہیں کیا گیا ہے جو باعث تشویش ناک بات ہے۔

پلوامہ میں مزید مثبت کیسز

ان لوگوں کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ان افراد کا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے تاہم جن کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا انہیں ابھی تک کس بھی ہسپتال میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

ضلع پلوامہ کے کوئل پی ایچ سی میں قائم کیے گئے قرنطینہ مرکز سے ایک افراد نے ای ٹی وی بھارت کے نمایندے کے ساتھ فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ '' گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن ابھی تک انہیں علاج کے لئے کسی ہسپتال میں منتقل نہیں کیا گیا۔ اس قرنطینہ مرکز میں بچے بزرگ اور حاملہ خواتین ہے جنہیں خطرہ لاحق ہے۔''

انہوں نے انتظاميہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس قرنطینہ مرکز سے جلد نکالا جائے تاکہ یہاں موجود باقی افراد اس وبا سے محفوظ رہ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details