اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khanqah e Faiz Panah Tral: خانقاہ فیض پناہ ترال کے سابق امام کا انتقال - سابق امام کا انتقال

قریب تین دہائیوں تک خانقاہ فیض پناہ ترال میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے چکے مولوی غلام رسول شاہ کو یوم عاشورہ کے موقعے پر آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔

2
1

By

Published : Jul 29, 2023, 12:40 PM IST

خانقاہ فیض پناہ ترال کے سابق امام کا انتقال

پلوامہ (جموں و کشمیر):جنوبی کشمیر کی معروف زیارت گاہ خانقاہ فیض پناہ، ترال کے سابق امام مولوی غلام رسول شاہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کے انتقال پر ترال علاقہ بالخصوص سوگوار ہے۔ مولوی غلام رسول شاہ المعروف لسہ صاحب طویل علالت کے بعد گذشتہ رات انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ واقع ترال پائین پہنچ گئی جہاں بعد میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کی صبح نو بجے خانقاہ فیض پناہ ترال میں ادا کی جائے گی۔

ہفتہ کی صبح لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے خانقاہ فیض پناہ ترال کے سابق امام کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جنازہ کی پیشوائی میرواعظ ترال مولوی شبیر احمد شاہ نے کی اور بعد ازاں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ مرحوم کے انتقال پر جہاں پورا ترال سوگوار ہے، وہیں خانقاہ فیض پناہ کی انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ مذہبی، سیاسی، اور سماجی تنظیموں نے مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:Khankah Faiz Panah Tral خانقاہ فیض پناہ پچیس سال سے تشنہ تکمیل

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے خانقاہ عالیہ کے موجودہ امام نذیر احمد وانی نے بتایا کہ مرحوم لسہ صاحب نے ترال علاقے میں دینی اور تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اورہمیشہ حضرت شاہ ہمدانؒ کے مشن کی آبیاری کی۔ مولانا یاسین ہمدانی نے بتایا کہ مرحوم لسہ صاحب نے خانقاہ فیض پناہ میں تقریباً تیس سال امامت کے فرائض انجام دیے اور اس دوران اولیائے کرام کے مشن کو جلا بخشنے کے لیے خود کو وقف کیا۔

اس دوران سابق ممبران اسمبلی ترال مشتاق احمد شاہ، ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر، ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ، ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور منظود گنائی نے بھی مرحوم کے انتقال پر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details