اردو

urdu

ETV Bharat / state

District Football Association Elections محمد مدثر پلوامہ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ضلع پلوامہ میں آج پہلی بار ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے۔ انتخابات میں محمد مدثر کو ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا۔District Football Association Elections

By

Published : Nov 5, 2022, 9:48 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پلوامہ:وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ بھی نوجوانوں کھیل کود کے ساتھ منسلک ہورہے ہے جس کے لیے مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ وہیں وادی کے اکثر نوجوان کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہے جبکہ فٹ بال کھیل کی جانب کم ہی نوجوان راغب ہورہے ہیں۔Sports Activities in Kashmir

جنرل سیکرٹری جموں وکشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن، چئیرمین جموں وکشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں آج ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ان انتخابات میں مدثر احمد کو ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا۔Pulwama District football Association Election

محمد مدثر پلوامہ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
اس موقع پر چئیرمین جموں وکشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن اسلم وسیم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا فٹ بال ایسوسی ایشن صدر وادی کشمیر میں فٹ بال کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا آل انڈیا فٹ بال ایسوسی ایشن اور فیفا نے فیفا فار اسکولز لانچ کر دیا ہے اور اس کو دیہی علاقوں سے شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Pay and Play Football Ground In Srinagar "پے اینڈ پلے" اپنی نوعیت کا پہلا نجی فٹبال میدان کشمیر میں
اس ضمن میں جنرل سیکرٹری انظر بشیر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن نے فٹ بال کو فروغ دینے کے لئے اقدمات اٹھانے شروع کئے جس کے تحت ہر ایک اضلاع میں انتخابات انجام دہی جائے گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details