پلوامہ:ضلع پلوامہ میں حال ہی میں غیر مقامی مزدوروں پر نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے حملوں کے بعد انتظامیہ نے آج شام پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے متعدد علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا ہے۔ حالانکہ پولیس نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Mobile Internet suspended in Pulwama: پلوامہ اور شوپیاں کے مختلف علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ معطل - NON LOCAL ATTACKED IN PULWAMA
ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیاں کے متعدد علاقوں میں موبائل اںٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پلوامہ اور شوپیاں کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ معطل
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنایا۔ مسلح افراد نے ضلع بھر میں غیر مقامی مزدورں پر چار حملے کیے ہیں۔ حملے میں غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے تھے۔