پلوامہ:قصبہ پلوامہ کے نیو کالونی علاقے میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کے ساتھ ساتھ ایک کنڈرگارٹن kindergarten اسکول جاری ہے اور اس اسکول میں 100 بچیاں زیرِ تعلیم ہیں۔ اس kindergarten اسکول میں جدید طریقے سے چھوٹے بچوں کو تعلم دی جارہی ہے جس کی وجہ سے یہ اسکول مقبولیت حاصل کررہا اور غریب والدین بھی اپنے بچوں کو اس طرح کی تعلیم دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم کچھ خود غرض عناصر نے اس کنڈرگارٹن kindergarten اسکول کی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ اس میں موجود ساز و سامان کو کافی نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی خوفزدہ ہوگئے ہیں۔
اس ضمن میں والدین کا کہنا کہ اس معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ایسے خودغرض عناصر کو سزا دی جاسکے اور اس طرح کے واقعات آئندہ رونما نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قصبہ پلوامہ کا واحد اسکول ہے جہاں پر بچوں کی تعداد کافی اچھی ہے لیکن اس طرح کے واقعات سے ہمیں کافی ڈر لگ رہا ہے۔