پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں محمکہ زراعت کے زون ٹہاب نے علاقے کے کسانوں میں ہائی بریڈ مٹر کے بیج تقسیم کیے تاکہ کسان میوہ جات کے ساتھ ساتھ اپنی باغات میں دوسری کاشت بھی کر سکیں۔ اس ضمن میں آج محمکہ نے 8 کنال زمین میں یہ بیج جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بوائے تاکہ کسان کو زیادہ سے زیادہ منافع ہو۔ یہ اقدام محکمہ نے کسانوں کے لیے انٹر کراپنگ یعنی کی ایک ہی زمین پر دو فصل اگانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کے حوالے سے کیا۔ اس موقعے پر محمکہ زراعت کے ضلع افسر محمد اقبال اور محمکہ کے دیگر افسران موجود تھے۔
اس پروگرام کا مقصد ہے کہ کسان میوہ جات کے ساتھ ساتھ اپنے باغات میں دیگر فصلیں بھی اگائیں تاکہ وہ ایک ہی فصل پر منحصر نہ ہوں جب کہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ اس ضمن میں کسان غلام محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران وقتاً فوقتاً ہمیں جانکاری دیتے ہیں کہ ان کی آمدنی میں کس طرح اضافہ ہوگا اور وہ کس طرح کے بیج کا استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ منافع کما سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ محکمہ وقت وقت پر ہمیں مفت بیج فراہم کرتا ہے تاکہ ہم انٹر گروپنگ کو اپنائیں۔
اس سلسلہ میں توصیف احمد نے زرعی ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد ہے کہ کسانوں کو کھیتی کے لیے خرچ کم ہو، اس لئے محمکہ کسانوں کے درمیان ٹیکنالوجی متعارف کرتا ہے تاکہ کسان اس سے مستفید ہوں۔ اس سلسلہ میں محمکہ کے ضلع افسر محمد اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ انٹر کراپنگ کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ زیادہ تر میوہ جات اگاتے ہیں جب کہ اس میں زیادہ تر زمین خالی رہتی ہے، جس پر محتلف اقسام کے فصل اگا سکتے ہیں۔