پلوامہ: مرکزی وزیر مملکت برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے پلوامہ کا دورہ کرتے ہوئے گانگو گاؤں میں 'جن ابھیان بیک ٹو ولیج 4' میں شرکت کی۔ اس موقع پر لیگل کنٹرولر میٹرالجی ماجد خلیل نے ویزٹنگ آفیسر کے طور پر پروگرام میں شریک ہوئے۔ وہیں اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی پلوامہ، ایڑیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ و دیگر افسران کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ Bhanu Pratap Singh Verma Visits Pulwama
پروگرام کے دوران مقامی لوگوں نے بجلی، پانی، تعلیم و سڑکوں کے علاوہ دوسرے مسائل کو بھی وزیر موصوف کے نوٹس میں لایا۔ جس پر وزیر موصوف نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر موصوف نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کے مطالبات کو سنیں اور ان کے مطالبات کو جلد سے جلد حل کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔ وزیر موصوف نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے تمام مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کو مزید ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہمیں یہاں کے نوجوانوں کو تعلیم کے نور سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ یہاں کے نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ سکیں۔