اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firing in Achan Pulwama بینک گارڈ کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کو بہت پکڑا جائے گا، ڈی آئی جی

پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ میں بینک گارڈ کی موت ہوگئی۔ جس پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس بٹ نے کہا کہ اس ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 26, 2023, 3:13 PM IST

Updated : Feb 26, 2023, 4:55 PM IST

بینک گارڈ کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کو بہت پکڑا جائے گا، ڈی آئی جی

سری نگر: ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رائیس بٹ نے اتوار کے روز کہاکہ اچھن پلوامہ میں بینک گارڈ کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا یہ واقع کیسے کن حالات میں وقوع پذیر ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی۔ پلوامہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس بٹ نے بتایا کہ اتوار کے صبح پلوامہ کے اچھن گاوں میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے بینک سیکورٹی گارڈ جو اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتا ہے پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوگئے اور بعد ازاں اُس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ اُن کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت کے لئے کارروائی جاری ہے جبکہ ملوثین کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے آس پاس علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

اس حملے پر جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے خت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ بینک سیکورٹی گارڈ سنجے پنڈت کی ہلاکت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ سنجے بینک سیکورٹی گارڈ کے طورپر کام کر رہا تھا اور آج صبح ملی ٹینٹوں کے حملے میں از جان ہوا۔ عمر نے کہا کہ میں اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

Last Updated : Feb 26, 2023, 4:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details