اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں عسکری معاون گرفتار - kashmir militants arrested

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں پولیس نے ایک عسکری معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اونتی پورہ میں عسکری معاون گرفتار
اونتی پورہ میں عسکری معاون گرفتار

By

Published : Jan 1, 2021, 4:22 PM IST

اونتی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے ایک عسکری معاون جو کہ ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھا، کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے فوج کی 42 آرآر اور سی آر پی ایف کی 130 بٹالین کے ساتھ مشترکہ طور پر چرسو اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک عسکری معاون آصف احمد تیلی کو قابل اعتراض مواد کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ عسکری معاون علاقے میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں ملوث تھا جبکہ لڑکوں کو عسکریت پسندی کی طرف مایل کر رہا تھا

پولیس نے اسکے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کیا ہے اور اسکی گرفتاری ایک بڑی کامیابی قرار دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details