پلوامہ:آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کی تیسری برسی سے ایک دن قبل، گڈورہ پلوامہ میں ایک گرینیڈ دھماکے میں ایک غیر مقامی مزدور ہلاک جبکہ دودیگر زخمی ہوئے۔
Grenade Attack in Pulwama: پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، غیر ریاستی مزدور ہلاک دو دیگر زخمی - اہم خبر جموں وکشمیر پولیس
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ حملہ کیا حملے میں ایک غیر مقامی مزدور ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ Grenade Attack in Pulwama
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عسکریت پسندوں نے پلوامہ کے گڑورہ علاقے میں غیر ریاستی مزدوروں پر گرینیڈ پھینکا جس میں ایک مزدور ہلاک جبکہ مزید دو شدید زخمی ہوۓ ہیں۔واقع کے فوراً بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیااور حملہ اوروں کی تلاش جاری کر دی گٸ ہے۔
یہ دھماکہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے متنازع فیصلے کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ یہ دھماکہ اس موقعے پر انتظامیہ کی طرف سے منعقد کیے جانے والے پروگرامز کو سبوتاژ کرنے کی غرض سے عسکریت پسندوں نے کیا ہوگا۔تین ماہ قبل کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی تیسری برسی سے ایک دن قبل یہ حملہ انجام دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی جگہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ریاض احمد نامی پولیس اہلکار کو نزدیک سے گولیاں چلاکر ہلاک کردیا تھا۔