پلوامہ:محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں یکم نومبر سے موسم میں تبدیلی آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جس میں انہوں نے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ باغبانی کے ضلع افسر، پلوامہ، جاوید احمد نے کسانوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے میوہ جات کو اتارنے کا عمل تیز کرنے جہاں جہاں ممکن ہو سکے شاخ تراشی کا عمل بھی شروع کرنے کی تلقین کی ہے۔ MeT Predicts Snowfall in Upper reaches of Kashmir
محکمہ باغبانی کا کہنا ہے کہ برفباری کی صورت میں اُن درختوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جن پر سے ابھی بھی میوہ خاص کر سیب نہیں اتارے گئے۔ انہوں نے کسانوں سے درختوں کی شاخ تراشی اور باغات میں نکاسی کا پختہ انتظام رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔ Fruit growers of Kashmir worried