اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day Celebration اونتی پورہ میں میگا ترنگا ریلی کا اہتمام

میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت کشمیر کے ہر اضلاع میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس ریلی کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

mega-tiranga-rally-held-in-awantipora-ahead-of-independence-day-celebration
اونتی پورہ میں میگا ترنگا ریلی کا اہتمام

By

Published : Aug 11, 2023, 3:49 PM IST

اونتی پورہ میں میگا ترنگا ریلی کا اہتمام

اونتی پورہ(پلوامہ):آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر تلے جمعہ کے روز تاریخی قصبہ اونتی پورہ میں ایک میگا ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کی، جبکہ اس موقع پر اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال، اے ڈی سی ترال ساجد نقاش، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر، ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ، پی آر ممبرس، سرکاری ملازمین اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی۔
تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں سے طلبہ نے شرکت کی جن کے ہاتھ میں ترنگا تھا اور حب الوطنی کے گیت گا رہے تھے ۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بتایا کہ 'میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت گزشتہ دنوں سے ضلع بھر میں تقریبات منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترنگا ریلی کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور ہندوستانی قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ترال اور اونتی پورہ انتظامیہ کا کامیاب ریلی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:Tiranga Rally At LOC بونیار میں ہر گھر ترنگا ریلی کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے عوام میں جوش و خروش اور ترنگا کے احترام میں اضافہ ہوتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بتایا کہ ترنگا ریلی میں لوگوں کا جوش وجزبہ انتہا پر ہے اور لوگ دلچسپی کے ساتھ اس ریلی میں شریک ہو رہے ہیں۔ اونتی پورہ کے مقامی کونسلر فاروق احمد نے بتایا کہ آج کی ترنگا ریلی میں جس طرح لوگوں کا سیلاب آیا ہے وہ اس بات کا عکاس ہے ہے کہ کشمیر بدل چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details