اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gram Sabha In Tral دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے آری پل میں میگا گرام سبھا کا اہتمام

ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے بتایا کہ امسال آری پل میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں سیاحت کے بنیادی ڈھناچے پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔

mega-gram-sabha-held-at-aripal-tral
دیہی ترقی کی جانب سے آری پل میں میگا گرام سبھا کا اہتمام

By

Published : May 1, 2023, 9:25 PM IST

دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے آری پل میں میگا گرام سبھا کا اہتمام

ترال:پیر کے روز جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل بلاک میں ایک میگا گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ اس میگا گرام سبھا کی صدارت ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے کی۔ اس موقعے پر بی ڈی او آری پل منیر حسین اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقعے پر بتایا گیا کہ آری پل بلاک میں آسپریشنل بلاک کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی اور آری پل بلاک کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے زور دیا گیا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا کہ کس طرح سرکاری سطح پر خرچ کیے جا رہے رقومات کا منصفانہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جسے پورے علاقے کو فائده ملے اور سیاحت کو فروغ ملے۔

ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے میڈیا کو بتایا کہ امسال آری پل میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور اس کے لیے دیہی ترقی محکمہ کے زائد فنڈس کو سیاحت کے ڈھانچے کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا کیونکہ اس علاقے کو پہلے ہی سیاحتی سطح پر لایا گیا ہے۔بتادیں کہ یو ٹی انتظامیہ نے پہلے ہی ترال میں چار مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا ہے جن میں آریپل، نارستان، پنر جاگیر اور شکارگاہ قابل زکر ہیں۔

مزید پڑھیں:Kissan Sampark Abhiyan آری پل ترال میں کسان سمپرک پروگرام دوسرے روز بھی جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details