پلوامہ کے سب ضلع ترال میں منشیات پر روک لگانے کے غرض سے ایس ڈی پی او آفس میں آج ایک اہم میٹنگ کا انعقاد Drug awareness meeting کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول، ایس ایچ او ترال مُنیر احمد، سماجی کارکن فاروق ترالی، جی ایم کانٹرو سمیت متعدد مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے بچانے Drug Reduction پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں منشیات کے بُرے اثرات Effects Of Drugs کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی گئی۔ وہیں آنے والے وقت میں منشیات مخالف کارروائی Anti-Drug Action کو انجام دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔